جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے بھائی بہن ہیں جن سے اظہار یکجہتی کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ دنیا کو پیغام دیا جاسکے کہ پاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے شدید خلاف ہیں اور کشمیری عوام کی آواز بن کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں ، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔
بھارتی حکومت کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتی ہے:عمران رحمت
Oct 29, 2022