جھبراں(نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری امان اللہ سوہل نے کہا ہے کہ اسلام کی حقانیت آج پوری دنیا تسلیم کررہی ہے اسلام کی بڑھتی مقبولیت اور غیر اسلامی ریاستوں کے باسیوں کا اسلام کی طرف بڑھتا رجحان جن قوتوں کو برداشت نہیں وہ اسلام کیخلاف منفی پراپیگنڈا کرنے میںمصروف ہیں، اپنے ایک بیان میںچوہدری امان اللہ سوہل نے کہا کہ اسلام کی روشن تعلیمات نے انسان کو تمام برائیوں سے بچنے کی راہ دکھائی، ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضورؐ کا امتی بنا کر پیدا کیا اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اسلامی تعلیمات پرعمل کرنے سمیت اللہ کی مخلوق کی خدمت کی جائے۔