کسان بورڈ متاثرین کی بحالی تک جدو جہد جاری رکھے گا: میاں محمد اسلم

Oct 29, 2022


سرائے مغل(نامہ نگار) حالیہ شد یدبارشوں اورسیلاب سے پاکستان بھر میںکھربوں روپے کی کروڑ وں ایکڑ پر کھڑی چاول،سبزیاں،گنے اور دیگر فصلیں تباہ و بربادہوگئیں۔لاکھوں مکانات گر گئے ،لاکھوں مویشی اور ہزاروں افراد پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ تباہ شدہ کسانوں اور دیگر طبقات کو قرضے معاف کرکے آئیندہ بلاسود قرضے دینے،بجلی کے بل معاف کرنے اور تباہ شدہ مکانات ،سڑکیں اور آبی انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کا مطالبہ‘ کسان بورڈ متاثرہ آبادی کی مکمل بحالی تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم ،چوہدری شوکت علی چدھڑ اور سیکرٹری جنرل سید وقار حسین رضوی نے نجی دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا ۔

مزیدخبریں