علی پورچٹھہ(نامہ نگار ) علی پورچٹھہ پولیس نے موٹرسائیکل چور گرفتار کر لیے جو کہ سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے پکڑ کر دیئے۔ اب تھانہ علی پور چٹھہ کے افسر جن لوگوں کے موٹرسائیکل چوری ہوئے تھے کو کھٹارا موٹرسائیکل دے کر برآمدگی ڈال رہے ہیں جو سراسر ظلم ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے انھیں ان کے چوری ہونے والے موٹرسائیکل دیئے جائیں پریس کلب علی پورچٹھہ کے چیئرمین مستجاب حسین زیدی کا 2019 ماڈل ہنڈا چوری ہوا جس کے متبادل جو موٹرسائیکل دکھایا گیا ہے وہ 2011 ماڈل ہے پریس کلب کے اجلاس میں ان کا موٹرسائیکل برآمد نہ کرنے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور ایک قرار داد کے ذریعے آر پی او گجرات ڈی پی او وزیرآباد سے مطالبہ کیا گیا کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے ورنہ پوری ڈویڑن کے صحافی احتجاج کریں گے علاوہ ازیں برآمدگی والے تمام معاملات کی تحقیقات کی جائے۔