مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں:ڈاکٹر عدنان اشرف

Oct 29, 2022

بھوئے آصل( نامہ نگار) مریضوں کو بہترین سہولیات کیساتھ علاج و معالجہ اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، امراض چشم ، سرجری و ہیپاٹائٹس کی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس تحصیل ہسپتال ڈاکٹر عدنان اشرف اور نئے تعینات ہونیوالے ڈی ڈی ایچ او تحصیل کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر اعجازالحسن سندھو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر عدنان اشرف نے میڈیا کو بتایا کہ امراض چشم کا یونٹ مکمل طور پر کام کر رہا ہے جبکہ نوجوان ڈاکٹر جاوید عنقریب ہیپا ٹائٹس فری کیمپ لگائیں گے ۔

مزیدخبریں