سمندری معاہدہ فتح‘ حسن نصراﷲ کا  اسرائیل کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان 

Oct 29, 2022


بیروت (نوائے وقت رپورٹ) حزب اﷲ کے سربراہ حسن نصراﷲ نے اسرائیل کے خلاف مسلح کارروائیاں روکنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ٹی وی پر نشر ہونے والی اپنی تقریر میں کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری حدود سے متعلق معاہدہ لبنان کی بہت بڑی فتح ہے۔ حسن نصراﷲ نے کہا کہ کئی ماہ سے جاری غیرمعمولی‘ خصوصی کارروائیاں ختم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی حکومت نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے کسی اقدام سے گریز کیا ہے جس سے اسرائیل کے ساتھ اس بلاواسطہ معاہدے کے ذریعے تعلقات معمول پر آنے کا امکان ہو۔
حسن نصراﷲ

مزیدخبریں