لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہورہائیکورٹ نے لبرٹی مارکیٹ کے پارک میں کوڑا پھینکنے والوں کو 200 روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے بھارت میں رکشوں کو الیکٹریسٹی پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں الیکٹریسٹی پر منتقل کرنے کے لیے کتنا خرچہ درکار ہے؟ جس پر ریسرچر فیصل آباد یونیورسٹی نے عدالت کو بتایا کہ الیکٹریسٹی پر منتقلی کیلئے انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ عدالت نے موٹر سائیکلوں کو الیکٹریسٹی پر منتقل کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے میٹنگ کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہمیں مل کر سموگ جیسی آفت سے نکلنا ہو گا۔
جرمانہ
لبرٹی مارکیٹ پارک میں کوڑا پھینکنے والوں کو 200 روپے جرمانہ ہوگا:ہائیکورٹ
Oct 29, 2022