نومبرمیں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

Oct 29, 2022


لاہور (کلچرل رپورٹر) محکمہ موسمیات نے نومبر میں موسم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں معمول یا معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے اور ملک کے شمالی حصوں میں بھی معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔ پنجاب، بالائی کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں بھی تقریباً معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خشک موسم فصل خریف کی کٹائی میں ساز گارثابت ہوگا۔ جنوبی اور وسطی پنجاب میں خشک موسم سے سموگ پیدا ہونے کا امکان ہے جبکہ نومبر کے آخری دس دنوں میں رات اور صبح کو دھند کا امکان رہے گا اور نومبر میں رات کے درجہ حرارت بتدریج کم ہوتے جائیں گے۔
بارشوں کا امکان

مزیدخبریں