بلاول بھٹو کی سینئر پارٹی رہنما بیگم شاہدہ کے خاوند کی وفات پر اظہار تعزیت 


لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کیچیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینئر خاتون رہنما بیگم شاہدہ جبین سے ان کے خاوند حاجی محمد علی کی وفات پر تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔ انہوں نے  اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ حاجی محمد علی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے  رسم قل لاہور میں ادا کی گئی۔ جس میں فیصل میر ، ذوالفقار علی بھٹو، رزاق جھرنا اور قاسم اور مقامی افراد کی  بری تعداد نے شرکت کی۔
تعزیت

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...