اسلام آباد(وقائع نگار)انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسدعمراور علی نواز اعوان وغیرہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران علی نواز اعوان، اسد عمر اور سینیئر فیصل جاوید کی حاضری معافی کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نے منظورکرلیا اور ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے اورسماعت7 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔واضع رہے کہ اسد عمر،فیصل جاوید،علی نواز اعوان وغیرہ کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں جن میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے ملزمان نے عدالت سے رجوع کررکھاہے۔
توسیع