لاہور (نیوز رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کے آخری 5 اوورز شروع ہو گئے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ نومبر میں آر یا پار ہو جائے گا۔ جمعہ کو لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔ دریں اثناء ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میری دعا ہے کہ لانگ مارچ امن و امان آئین اور قانون کے مطابق اپنے مقاصد حاصل کرے، غریب عوام اور پاکستان سنگین ترین بحران سے گزر رہا ہے۔ کمپنی کی مشہوری کے لیے شہباز شریف نومبر میں جتنے غیر ملکی دورے کرنے ہیں کر لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر مقبول بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے گا، اسلام آباد کے عوام نکل آئے تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
شیخ رشید
آخری 5اوور شروع‘ نومبر میں آر یا پار ہو جائے گا: شیخ رشید
Oct 29, 2022