لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں انجمن تاجران قائداعظم گروپ اور پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کے علاوہ کسی تاجر تنظیم نے شمولیت نہیں کی۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہ لاہور میں تمام کاروباری مراکز جمعہ کوکھلے رہے اور کسی جگہ کاروبار بند نہیں ہوا ، ہڑتال کی کوئی کال نہیں دی گئی۔تاجروں سے اپیل ہے کہ بلاخوف و خطر اپنا کاروبار جاری رکھیں، لانگ مارچ قومی معیشت کے خلاف سازش ہے، لاہور میں مال روڈ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، سرکلر روڈ، اردو بازار، ملتان روڈ، انار کلی سمیت تمام جگہوں پر معمول کے مطابق دکانیں کھلی رہیں۔
تاجر