منیر اکرم کی ملاقات، بلاول کا خط صدر جنرل اسمبلی‘ سلامتی کونسل کے حوالے

Oct 29, 2022


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کے صدر ساباکو روسی اور سلامتی کونسل کے صدر مائیکل بیانگ سے ملاقات کی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا خط ان کے حوالے کیا جس میں انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جمو ں و کشمیر کی خطرناک صورتحال بارے آگاہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ وزیر خارجہ کا خط سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی دستاویز کے طور پر جاری کرے گا۔ قبل ازیں پاکستان کے مندوب نے مسئلہ کشمیر پر منعقدہ ویبینار میں کہا کہ پاکستان تقریباً ہر ماہ سلامتی کونسل کو بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کی بدلتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کرتا رہتا ہے۔
منیر اکرم

مزیدخبریں