پاکستانی مہم جو ثمر خان نے 5 ہزار 610 میٹر بلند چوٹی سر کرلی

Oct 29, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پی کے سے تعلق رکھنے والی مہم جو اور سائیکلسٹ ثمر خان نے پاکستان کی 5 ہزار 610 میٹر بلند چوٹی کو کامیابی کیساتھ سرکرتے ہوئے ملک' بیک کنٹری سنو بورڈنگ' کا ایک نیا کلچر' متعارف کرادیا ہے۔اس چوٹی کا نام'غرِ ثمر 'ہی رکھ دیا گیا کیونکہ وہ اس چوٹی کو سر اور اس پر سنو بورڈنگ کرنے والی پہلی شخصیت تھیں۔اس کارنامے میں ان کی ٹیم میں اعظم بیگ، حاشر رفیق، جعفر اللہ، اور زہران بیگ بھی شامل تھے۔پاکستان میں بیک کنٹری سنو بورڈنگ کے کلچر سے ملک کے نوجوانوں کیلئے موسم سرما میں کھیلوں کا نیا راستہ کھول دیا ہے۔ بیک کنٹری سنو بورڈنگ بہت کم آبادی والے علاقوں میں عموماً سیزن کی پہلی برف باری میں دشوار گزار اور بلند پہاڑوں پر کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ ثمر خان ایک پاکستانی سائیکلسٹ ہیں۔ وہ دنیا کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان کے بیافو گلیشیئر پر 4ہزار 500 میٹر بلند ی پر سائیکلنگ کی تھی۔

مزیدخبریں