اسلام اباد (نا مہ نگار)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے آبی وسائل محمد علی شاہ نے داسو کے مقام پر باجوڑ کے رہائشی سات افراد کی گاڑی کے حادثے میں سے ہلاکت پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ باجوڑ سے سابق ایم این اے شہاب الدین خان سے ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ وہ حادثے کیا شکار ہونے والے افراد کی ریکوری کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ متاثرہ افراد کی جلد ریکوری کو ممکن بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
افسوس