پاکستان مشکل ترین دور سے گذر رہا،حکمران کشکول اٹھائے پھر رہے ہیں ،سراج الحق

Oct 29, 2022


گوجر خان(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گذر رہا ہمارے حکمران و دیگر کشکول اٹھائے پوری دنیا میں بھیک مانگ رہے ہیں قدرتی وسائل سے مالامال اور ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ہمارے نااہل حکمرانوں پاکستان کو پوری دنیا میں مذاق بنا کر رکھ دیا حکمران اللہ کو ناراض کر کے گزشتہ کئی دھائیوں سے آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لیے کام کر رہے ہیں اور ملک بھی گروی رکھ دیا گیا جو لمہ فکریہ ہے مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ یہ ملک بائیس کروڑ پاکستانیوں کا ہے دنیا میں بہترین طرزِ حکومت جمہوریت ہے جسے ہم سب پسند کرتے ہیں جو جماعت اپنے نظریے پر قائم رہتی ہے اسے جلد یا بدیر کامیابی ضرور ملتی ہے آپ ے مفاد کی خاطر نظریہ چھوڑنے والے کسی کے ساتھ مخلص اور وفادار نہیں ہوتے راجہ محمد ظہیر خان مرحوم اپنے جماعتیں نظریہ پر قائم رہے اسی وجہ سے وہ دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے وہ ایک خوبصورت اور خوب سیرت انسان تھے راجہ محمد ظہیر خان خوش نصیب ہیں کہ ان کی اولاد ان کے نقشِ قدم پر عمل پیرا ہیں سراج الحق نے کہا کہ سودی نظام اور کرپشن بےبر کتی کی اہم وجوہات ہیں جس کی وجہ سے معاشرہ اخلاقی زوال کا شکار ہو رہا ہے معاشرے میں سماجی اور اقتصادی مساوات صرف اور صرف اسلامی نظام سے ہی آ سکتی ہے میں سماجی اور اقتصادی مساوات فرسودہ سودی نظام نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا 74 سالوں سے جاری کشکول مشن کو چھوڑ کر خود کفالت کا رستہ اپنانا ہو گا مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے بیروز گاری سے نوجوان مایوس اور ڈیپریشن کا شکار ہیں طاقتور کے احتساب اور آئین و قانون کی بالادستی سے ملک آگے بڑھے گا ملک کے وسائل کو سات دھائیوں سے بے دردی کے ساتھ لوٹا جا رہا ہے بار بار اقتدار میں آنے والی جماعتوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ محمد جواد اور راجہ محمد حاشر کے زیر اہتمام سابق ایم این اے و مرکزی رہنما جماعت اسلامی راجا محمد ظہیر خان (مرحوم )کی حیات و خدمات پر مشتمل جاوید اقبال راجا کی کتاب( مرد درویش) کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے راجہ محمد ظہیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے جس پر جماعت کو ناز ہے دو بار ممبر قومی اسمبلی رہے لیکن اپنے دامن پر کسی قسم کا دھبہ نہیں لگنے دیا بے داغ انسان تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی جہدو جہد میں گزاری وہ محبت بانٹنے والے انسان تھے انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر لوگ اپنی اولاد اور خاندان کو نوازتے ہیں لیکن راجہ محمد ظہیر نے اپنے یا خاندان کے لیے کسی قسم کی مراعات یا فاہدہ نہیں لیا ہمیشہ اپنے حلقہ کی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا ان کے سیاسی مخالفین سو اختلافات کر سکتے ہیں لیکن شرافت اور ایمانداری کے حوالہ سے ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف تھے تقریب سے سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اور سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،شمس الرحمن سواتی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان ،غلام محمد صفی کنویز آل پارٹیز حریت کانفرنس جموں وکشمیر ،خورشید احمد ندیم اینکر پرسن و کالم نگار ،پروفیسر سید نسیم نقی جعفری، شاعر ادیب سابق پرنسپل سرور شہید کالج گوجر خان ،ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی ،شوکت محمود قاضی چیرمین حق ٹرسٹ گوجر خان ،وحید مراد ایڈیٹر روزنامہ وائس آف پاکستان اور طارق محمود مرزا ادیب ،مصنف(آسٹریلیا)نے بھی خطاب کیا جبکہ سیکرٹری کے فرائض زاہد قریشی نے انجا م دئیے۔
سراج الحق

مزیدخبریں