فاطمہ جناح ٹاﺅن میں ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے دوبارہ دینے پر ایم ڈی اے کو کرڑواں کا نقصان

Oct 29, 2022


ملتان (ظفر لون سے) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ارباب اختیار کی مبینہ غفلت 15 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد فاطمہ جناح ٹاو¿ن فیز ون اور ٹو میں بنیادی سہولیات کا فقدان تا حال برقرار ،گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سمیت سوئی گیس، واٹر سپلائی،اور سیوریج کی فراہمی کو بھی یقینی نہ بنایا جا سکا ایم ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ نے ایم ڈی اے انتظامیہ کے حکم پر مزکورہ ٹاون میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بغیر اس منصوبے پر کام کرنے والی کنسٹرکشن کمپنیوں کو بلوں کی ادائیگی کے بعد مزکورہ کمپنیوں کو بری الزمہ قرار دے دیا ہے اور اب ایک بار بھر دانستہ سوئی گیس اور واٹر سپلائی کی لائنوں کی درستگی کا ٹھیکہ دے کر ایم ڈی اے کے ریونیو کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے یہاں یہ امر انتہائی افسوناک ہے کہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے گرڈ اسٹیشن کی جگہ فراہم کرنے اور تمام واجبات کی ادائیگی پر کام کو مکمل کرنے کے بجائے میپکو کے متعلقہ شعبہ نے 15 کروڑ کی مزید رقم کا تقاضا کر دیا ہے اور اسی طرح مزکورہ ٹاون میں واٹر سپلائی سیوریج ، سوئی گیس کے مسائل جوں کے توں ہیں جن کے حل کے لیے انتہائی سستی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف سکیورٹی کے بہتر انتظامات نہ ہیں۔ جبکہ فاطمہ جناح ٹاو¿ن فیز ون اور ٹو میں لاکھوں روپے کی لاگت سے شجر کاری مہم کے تحت لگائے گئے کجھور کے درخت اور پودے پانی نہ ملنے اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے سوکھنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ ٹاون کی خوبصورتی کے لیے لگائے گئے کئی کھجور کے درخت سوکھ کر گر چکے ہیں ۔ آوارہ کتوں کی بھر مار کی وجہ سے علاقہ مکینوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ اس صورتحال پر فاطمہ جناح ٹاو¿ن فیز ون اور ٹو کے رہائشیوں نے ڈی جی ایم ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر فاطمہ جناح ٹاو¿ن کے رہاشی ایم ڈی اے کے اس غیر سنجیدہ رویے پر ایم ڈی اے انتظامیہ کے دفتر کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے اس صورتحال پر ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے رانا وسیم خان نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاطمہ جناح ٹاو¿ن فیز ٹو میں سوئی گیس کی مین لائنوں کی ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کرکے سوئی گیس کے ٹی بی ایس کے ساتھ کنکشن کر دیا گیا ہے اور اسی طرح واٹر سپلائی کی لائنوں کی ریپرنگ کا کام بھی تقریباً مکمل کیا جا چکا پر امید ہیں کہ ایک ماہ تک فاطمہ جناح ٹاو¿ن فیز ٹو کے جے بلاک سمیت تمام بلاکوں میں سوئی گیس اور واٹر سپلائی کی فراہمی کو یقینی بنا دیا جائے گا۔ رہی بات سیوریج لائنوں کی سیوریج سسٹم واسا کے ہینڈ اوور کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال اور روزانہ کی بنیاد پر پانی دینے کا بھی بندوبست کر دیا گیا ہے۔
فاطمہ جناح ٹاو¿ن

مزیدخبریں