پروفیسر عبدالجلیل کے تیسرے نعتیہ مجموعہ کی کتب مشک مدحت کی تقریب رونمائی

Oct 29, 2022


جنڈ ( نامہ نگار) علمی ومذہبی اورشاعر و ادبی شخصیت علامہ پروفیسر محمد عبدالجلیل نقشبندی قادری کے تیسرے نعتیہ مجموعہ کی کتب مشک مدحت کی رونمائی کی تقریب گذشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض مجید کی زیر صدارت محمد اشفاق احمد غوری کی زیر سرپرستی سید اسد شاہ بخاری پروفیسر محمد طاہر فاروقی محمد شاہد زمان پروفیسر محمد اسلم فیضی کی زیر نگرانی مصنف و میزبان پروفیسر عبدالجلیل قادری کے زیر اہتمام محمد آصف جلیل حافظ محمد محسن جلیل محمد حسن جلیل ماسٹر محمد ریاض حسین کے زیر انتظام ایم سی جنڈ کے ھال میں منعقدہوئی تلاوت کلام سے قاری محمد معین الدین چشتی نے آغاز کیا جبکہ محمد عرفان چشتی وصاحبزادہ محمد محسن جلیل نے بارگاہ رسالت مآب میں ھدیہ نعت پیش کیں جبکہ تمام مہمان قائدین کے علاوہ پروفیسر شوکت محمود شوکت مسٹر جمیل سراجی ڈاکٹر چوہدری غلام رسول خاور ارشد نعیم قریشی نے بھی عقیدت کے پھول پیش کئے صدر انجمن تاجران جنڈ ملِک غلام شاہ فنانس سیکرٹری ملِک مظہر عباس اعوان  ودیگر نے شرکت کی ہے۔

مزیدخبریں