پنڈی گھیب(نامہ نگار)پنجاب پروونشل کوآپر یٹو بنک پنڈی گھیب کی جانب سے سات کسانوں کو ٹریکٹرز کی چابیاں دیدی گئیں اس سلسلہ میں گذشتہ روز بنک منیجر سردار عابد حسین کی میزبانی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی و چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر یعقوب بھٹی نے کہا کہ ٹریکٹرز کے آنے سے کسانوں کے گھروں میں خوشحالی آ جاتی ہے ہمارا مقصد بھی کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے اس سلسلہ دو ارب سے زاد کی رقم قرض کی مد میں دے چکے ہیں جبکہ قرضوں کی مقدار میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے جسکے کوئی خفیہ چارجز نہیں ہیں اس موقع پر الغازی ٹریکٹرز کمپنی کے ریجنل منیجر مارکیٹنگ ملک محمد محسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پروونشل کوآپریٹو بنک اور ہماری کمپنی مشترکہ طور پر کسانوں کو آسان اقساط پر ٹریکٹرز فراہم کر رہے ہیں جن پر 30 فیصد ڈیزل کی بھی بچت ہوگی جبکہ اصلی اور معیاری سپیر پارٹس اور موبل آل بھی کمپنی کی طرف سے دیئے جارہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے الغازی ٹریکٹر کمپنی کے ایریا منیجر محمد عدنان نے کہا کہ گزشتہ 40 سال سے یہ کمپنی اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے اور 85 فیصد کسانوں کا ہمارے ٹریکٹرز اور زرعی مشینری کا انتخاب الغازی ٹریکٹر کمپنی پر اعتماد کا مظہر ہے تقریب کے آخر میں مہمانان خصوصی نے تحصیل پنڈی گھیب کے سات منتخب کسانوں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں اور بینک منیجر سردار عابد حسین کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ دی گی۔
پنڈی گھیب، سات کسانوں کو ٹریکٹرز کی چابیاں دیدی گئیں
Oct 29, 2022