کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ حکومت نے 2018 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو ریگیولرائیز کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ تعلیم سندھ کی سفارش پر صوبائی کابینہ نے اساتذہ کو ریگیولرائیز کرنے کی منظوری دی تھی۔کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کے پیش نظر 2018میں 3900اساتذہ کو معاہداتی مدت یعنی 3سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیاتھا ، جن میں سے گریڈ 14کے 3ہزار 180جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچر اور گریڈ 15کے 720ارلی چائلڈہڈ ٹیچرز شامل تھے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 2018میں تین سال کی معاہداتی مدت کے لئے سندھ بھر میں 3 ہزار 9 سو اساتذہ کو بھرتی کیا تھا ، جن کی معاہداتی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی انہیں ریگولر کر لیا گیا ہے ۔ حکومت سندھ نے 11اکتوبر کو ہونے والے کیبنٹ اجلاس میں 2018میں 3 سال کی معاہداتی مدت کے لئے بھرتی ہونے والے 3900اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی تھی ۔ جس کے بعد پراسس مکمل کرنے کے بعد سیکرٹری تعلیم غلام اکبر لغاری نے اساتذہ کی مستقلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔مذکورہ 3900اساتذہ کا کنٹریکٹ 2018میں آئی بی اے سکھر کے ذریعے عمل میں لایا گیا تھا ، تاہم کووِڈ 19آنے کی وجہ سے ان اساتذہ کی جوائننگ نہیں ہو سکی تھی جس کے بعد ان کو 2020ور 2021میں جوائنگ دی گئی تھی ۔ تاہم حکومت سندھ نے ان اساتذہ کی تاخیر سے ہونے والی جوائننگ کے باوجود تین سالہ معاہداتی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی ان کو ریگولر کر دیا ہے ۔ تاکہ وہ اسکولوں میں اپنی تدریسی خدمات جاری رکھ سکیں ۔
اساتذہ / ریگیولرائیز
گریڈ 14کے 3ہزار 180جونیئر ایلیمنٹری اور گریڈ 15کے 720ارلی چائلڈہڈ ٹیچرز کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گیے
Oct 29, 2022