بوچھال کلاں کے متعدد محلہ جات میں گندگی کے ڈھیر،عوام پریشان 

q

Oct 29, 2022


   بوچھال کلاں (نامہ نگار)بوچھال کلاں کے عو امی وفد نے یہاں ہمارے نمائندہ سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ بوچھال کلاں محلہ مدھورہ، محلہ رحمانیہ اور دیگر مقامات پر گندگی کے ڈھر لگے ہوئے ہین جن کی وجہ سے بدبو اور تعفن نے اہلیاں محلہ کا جینا دوبھر کر رکھا ہے گندگی کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی ہے عوام کے مطابق انتظامیہ کو متعدد مرتبہ شکایات کے باوجود کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی گئی انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

مزیدخبریں