صحابہ کرام واہل بیت اطہار کے حوالے سے گستاخیوں کے تسلسل پر پولیس کی خامو شی قابل مذمت  


گوجرخان (نامہ نگار)تحصیل گوجرخان کے علما کے نمائندہ بڑے اجلاس اور جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں مطالبہ کیا گیاہے کہ گوجرخان کے علاقہ کونتریلہ میں صحابہ کرام واہل بیت اطہار کے حوالے سے گستاخیوں کے تسلسل پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے مسلسل خاموشی علاقہ کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے،اجلاس کے فیصلوں اور مساجد میں منظور کردہ قراردادوں کے حوالہ سے امیر سنی جماعت پاکستان علامہ مفتی مختار احمد رضوی کے جاری اعلامیہ میں اس صورتحال پرکڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جاتلی پولیس منصف بننے اورخود جزا و سزا کے فیصلے کی بجائے مہیا کیے گئے ثبوتوں کی بنیاد پرA-295 کے تحت مقدمہ درج اورگستاخ ملزمان کو گرفتار کرکے معاملہ عدالتوں کے سپرد کرے نیزمقامی اور ضلعی انتظامیہ علما کے اجلاس کے فیصلوں،جمعہ کے اجتماعات میں منظور کردہ قراردادوں کے مطابق اندرون شہر جی ٹی روڈچوک کو حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے نام سے منسوب کرنے کے علاوہ اہلیان شہر کی اپیل پر سابق اسسٹنٹ کمشنر نازیہ پروین سدھن کی جانب سے کئے گئے فیصلہ کے مطابق گڑ منڈی چوک مین بازار کو میلاد چوک قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن