مری(نامہ نگار خصوصی) پٹرول کی قیمتوں میں کمی دو ماہ گزرنے کے باوجود مری کے ٹرانسپوٹروں کرایوں میں کمی کرنے کے بجائے اضافہ کردیا ہے اور اب بھی فیض آباد سے مری کے تمام روٹس پر ڈبل سے بھی زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہے جبکہ مری کے اندرون روٹس پر بھی ہائی ایس ٹیوٹا سوزوکیوں اور ٹیکسیوں نے کرایوں میں تین گنا زائد کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے ایک کلو میٹر کا کرایہ تیس سے پچاس روپے تک بھی وصول کیا جاتا ہے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کوئی کار وائی عمل میں نہیں لا رہے فیض آباد سے مری شہر نیومری اپر دیول علیوٹ پھگواڑی باڑیاں اور دیگر روٹس پرسرکاری کرایہ نہ جاری ہونے پر مقامی لوگوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑہ رہا ہے عوام زائد کرایہ دینے کے باوجوں ٹرانسپوٹروں کی جانب سے زیادتیوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیںعوامی حلقوں نے ٹرانسپوٹروں کی طرف سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور ارباب واختیار سے فوری کارائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔