جنڈ ( نامہ نگار) ایم این اے میجر طاہر صادق خان ایم پی اے ملِک جمشید الطاف خان اور ملِک عاصم خان بطور مہمان خصوصی گذشتہ روز بھنڈر کی ہردلعزیز شخصیت ملِک نواب خان مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ملِک ندیم نواب ملِک وسیم نواب کی زیر سرپرستی ملِک حمید نواب ملِک نعیم نواب کی زیر نگرانی ملِک فیصل نواب ملِک فہیم نواب کے زیر انتظام انکی رہائشگاہ بھنڈر میں منعقدہ چہلم کی تقریب میں شرکت جس سے علامہ کاشف رفیق سیالوی علامہ فاکر علی چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی وفات سے گھر ویران ہوجاتے ہیںاور اولاد کے علاوہ خاندان والوں کی زندگی اندھیری ہوجاتی ہے خوش قسمت ہے وہ اولاد جو پاکیزہ محافل منعقد کرکے اللہ تعالیٰ اور اسکے محبوب نبی رحمت عالم کے تذکرے کرتے ہیں ان محافل سے زندگان کے گھروں اور فوت شدگان کی قبور پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے۔
علماء و حفاظ کرام میں قاری عامر رضا چشتی قاری محمد عدنان قاری طاہر شہزاد قاری عمر حیات سہروردی قاری حبیب الرحمن پیر محمد حفیظ شاہ نقشبندی اور سردار شیر جنگ خان ملِک محمد یٰسین ایڈووکیٹ خان وزیر خان حاجی محمد نعیم کھوکھر ودیگر سرکردہ عمائدین و معززین کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔