لاہور (سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا میںجاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر12مرحلے کے سلسلہ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں سڈنی میںدن ایک بجے مد مقابل ہونگی ۔ کل دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان صبح آٹھ بجے ‘دوسرا میچ پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان دن ایک بجے جبکہ تیسرا میچ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان شام چار بجے کھیلا جائیگا۔