آئرن میگانیز کاپرکی کمی آم کی پیداوار متاثرکرسکتی ہے:محکمہ زراعت

Oct 29, 2022

نائٹروجن فاسفورس پوٹاش بوران زنک

قصور(اے پی پی)محکمہ زراعت نے باغبانوں سے کہاہے کہ آم کے باغات میں نائٹروجن فاسفورس پوٹاش بوران زنک آئرن میگانیز کاپرکی کمی آم کی پیداوار متاثرکرسکتی ہے لہذاباغبان آم کے باغات میں کبیرہ و صغیرہ عناصرکی کمی نہ آنے دیں کیونکہ جس باغ میں کبیرہ وصغیرہ عناصر پورے ہوں گے وہاں نہ صرف پھل کا معیار شاندار ہوگا بلکہ پودوں کو اجزائے خوراک کی بروقت فراہمی سے بہترین پیداواربھی حاصل ہوگی۔ 
ترجمان محکمہ زراعت قصور نے بتایا کہ باغبان آم کے چھوٹے پودوں میں گوبر کی گلی سڑی کھاد 30 سے 40 کلوگرام فی پودا جبکہ بڑے پودوں میں 80سے 120کلوگرام فی پوداڈالیں اسی طرح فاسفورسی کھادوں میں ٹی ایس پی یاڈی اے پی چھوٹے پودوں کیلئے ایک سے ڈیڑھ کلو گرام فی پودا جبکہ بڑے پودوں میں 2کلوگرام فی پودا ڈالیں نیزپوٹاش کھادوں کی فراہمی کیلئے چھوٹے پودوں میں پوٹاشیم سلفیٹ آدھاکلوگرام سے ایک کلو گرام فی پودا جبکہ بڑے پودوں میں ڈیڑھ سے 2کلوگرام فی پوداڈالیں۔

مزیدخبریں