لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب آئی ٹی بورڈ کے شعبہ ہیومن ریسورس کے زیراہتمام الرازی ہسپتال کے تعاون سے ارفع ٹاور میں بورڈ ملازمین کیلئے 2 روزہ ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں رعایتی میڈیکل لیب ٹیسٹ کیے گئے جبکہ خواتین کو بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص، روک تھام اور علاج کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی گئی۔