لاہور(خبرنگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی ہدایت پر شعبہ ٹاﺅن پلاننگ زون ٹو نے سبزہ زار سکیم اور علامہ اقبال ٹاو ن میں آپریشن کر کے متعد د غیرقانونی تعمیرات مسمار اور سربمہر کردیں۔ آپریشن کی نگرانی چیف ٹاﺅن پلانر شکیل انجم منہاس اور ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ سلمان محفوظ نے کی۔ ایل ڈی اے کے عملے نے کھاڑک نالہ سٹاپ پر 2 کمرشل دکانوں پر مشتمل غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ سبزہ زار میں دکانوں کی غیر قانونی کمرشل تعمیر مسمار کر دی۔ سبزہ زار میں رہائشی پلاٹ پر دکانوں کی غیر قانونی تعمیر پر سربمہر کر دیا گیا۔ علامہ اقبال ٹاون، نیلم بلاک ،آصف بلاک میں غیر قانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ اقبال ٹاﺅن ،پاک بلاک میں 2 غیرقانونی تعمیرات کو سربمہر کر دیا گیا اور جہانزیب بلاک میں 5 دکانیں مسمار کر دی گئیں۔
غیرقانونی تعمیرات کےخلاف ایل ڈی اے کاگرینڈ آپریشن، متعدد عمارتیں مسمار،سربمہر
Oct 29, 2022