پاکستان کے عوام لانگ مارچ کی نئی تاریخ رقم کرینگے :محمود الرشید 

Oct 29, 2022


لاہور(نیوز رپورٹر) سینئر رہنما پی ٹی آئی و صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے عمران خان کے لانگ مارچ کی روانگی کے موقع پر ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ آج پاکستان کے عوام لانگ مارچ کی نئی تاریخ رقم کریں گے کیونکہ ہر بچہ، بوڑھا ، جوان حقیقی آزادی کیلئے پی ٹی آئی کا پرچم تھامے گھر سے نکل آیا ہے۔ لانگ مارچ نے لبرٹی چوک کو پاکستانی قوم کیلئے ریئل لبرٹی کا استعارہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ رانا ثناءاللہ کی گیدڑ بھبکیاں چند لمحوں کی مہمان ہیں۔ رانا ثناءاللہ کی بوکھلاہٹ اور خوف سمجھ میں آتا ہے کیونکہ اب اس کے رہنماو¿ں کا جعلی اقتدار سخت خطرے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ رانا ثناءاللہ کو امپورٹڈ اور اوریجنل کا فرق بتا دے گا۔ پاکستانی عوام کے اس پرجوش جم غفیر نے نیلسن منڈیلا کے لانگ مارچ کی یاد تازہ کر دی ہے۔ میاں محمود الرشید نے اس عزم کو دہرایا کہ وہ آخری دم تک اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

مزیدخبریں