لانگ مارچ ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنے کیلئے ہے:حسن مرتضیٰ 


لاہور(نامہ نگار)پےپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری وپارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنے کیلئے ہے۔ حقیقی آزادی مارچ کی آڑ میں عمران نیازی پاکستان کے آئین و قانون سے آزادی چاہتا ہے۔ عسکری قیادت کی پریس کانفرنس میں کئے جانے والے انکشافات کی تصدیق پی ٹی آئی خود کر چکی ہے۔عمران خان آرمی چیف کو آئین شکنی پر مجبور کرتا رہا۔ پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ تحریکِ عدم اعتماد ناکام کرنے کیلئے عمران خان آرمی چیف کو تاحیات توسیع کا لالچ دیتا رہا۔ اسد عمر، شاہ محمود اور فواد چوہدری نے عسکری حکام کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کے حقائق تسلیم کئے۔ اب عمران خان افواجِ پاکستان پر لانگ مارچ کے ذریعے دباو¿ ڈال کر غیر آئینی خواہش کی تکمیل چاہتا ہے۔عمران خان نے اپنی ہٹ دھرمی سے م±لکی سا لمیت کو داو¿ پر لگا دیا۔ فتنہ خان رات کے اندھیرے میں ترلے منتیں اور دن کے اجالے میں گالم گلوچ کرتا ہے۔ثابت ہوگیا کہ عمران خان کی سیاسی زندگی سراپا منافقت اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...