ڈی جی ایل ڈی اے کا ون ونڈو سیل ، سپورٹس کمپلیکس کا دورہ


 لاہور( نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے ون ونڈو سیل اور سپورٹس کمپلیکس کادورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کام فاسٹ ٹریک پرمکمل کیے جائیں۔ون ونڈوسیل میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی افسر مقرر کیاجائے جو صرف ان کے معاملات کو ڈیل کرے۔ون ونڈو سیل پر خواتین اورمعمرافراد کیلئے الگ نشستیںلاﺅنج بنایاجائے۔ ایل ڈی اے دفاتر میں آنے والے شہریوں کے مسائل کے حل میں تاخیری حربے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ افسران لوگوں کے مسائل بروقت حل کر کے ایل ڈی اے کی نیک نامی میں اضافہ کریں۔ عامر احمد خان نے سپورٹس کمپلیکس میں جم اوران ڈ ور پلے لینڈ کا بھی جائزہ لیا۔اور سنوکر‘ ٹیبل ٹینس‘ جم‘اسکواش‘ سوئمنگ پول‘ سٹیم باتھ سسٹم سمیت دیگر حصوں کا دورہ بھی کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس میںممبران کیلئے ہر ممکن سہولت کا خیال رکھاجائے۔ جم اور پلے لینڈ کی باقاعدگی سے سروس اور مینٹی نینس کو یقینی بنایاجائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز فارقلیط میر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاﺅسنگ صفی اللہ گوندل، چیف انجینئر اسرار سعید،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عمران علی،ڈائریکٹر کمپیو ٹر سروسز عبدالباسط ، اکبر نکئی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...