لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی نے گزشتہ روز کہا ہے کہ ملک سیاسی انتشار متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہمارے سیاستدان اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو چکے ہیں۔ انہیں قوم پر ترس کھانا چاہئے۔ جامعہ القدس چوک دالگراں میں کہا کہ احتجاج سیاسی پارٹیوں کا حق ہے لیکن مسلسل انتشار اور افتراق سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ سیلاب زدگان بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔ کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں اللہ کیلئے غریب عوام اور سیلاب زدگان کو ریلیف دینے کی کوشش کریں۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک عوام کے ساتھ ظلم کی انتہاءکی جا رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے سیاستدان کو ہدایت دے۔ انہوں نے پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے مہم کو ملک کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔