صحافی ارشدشریف کے قتل کی ذمہ داری افواج پر ڈالنا قابل مذمت:ہشام الہٰی ظہیر


لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین تحریک دفاع اسلام و پاکستان علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے گزشتہ روز کہا ہے کہ صحافی ارشدشریف کے قتل کی ذمہ داری افواج پاکستان پر ڈالنا قابل مذمت ہے۔افواج پاکستان کے سپہ سالاراس کے ادارے کو غدار قراردینا قابل مذمت بات ہے۔ اگر آج شہید عالم اسلام علامہ احسان الہٰی ظہیر شہید سمیت جن جن علمائے کرام کو شہیدکیا جا چکا ہے۔ ان کے قاتلوں کوپکڑکر کیفرکردار تک پہنچایاجاتاتو اداروں پر ایسے الزامات نہ لگتے۔آج 75 برس گزر جانے کے بعد بھی ہم نے ایک قدم بھی اسلام کی طرف نہیں بڑھایا جبکہ پاکستان واحد ریاست ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا۔ قرآن و سنہ اسلامک سینٹر یو ای ٹی سوسائٹی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا کہ آج برائی نے اس ملک میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہے۔ ملک میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔ آج سیاسی انتشار اس قدر ہمارے ملک میں سراہیت کر چکاہے کہ نوجوان نسل اس دلدل میں دھنستی ہی چلی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...