امریکہ کے ساتھ تعلقات کا ازسر نو جائز مثبت بات ، سعودی شہزادی ریما 

Oct 29, 2022


واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکا میں سعودی عرب کی سفیر نے کہا ہے کہ ریاض اور واشنگٹن کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینا ایک ”مثبت چیز“ ہے۔ شہزادی ریما بنت بندر نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ موجودہ بادشاہت وہ نہیں جو پانچ سال پہلے تھی، ہم ایک نوجوان آبادی ہیں، ہمارے پاس ایک نوجوان قیادت ہے اور ہمارا مقصد دنیا کے ساتھ اس طرح سے جڑنا ہے جو ہم نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔ امریکا میں سعودیہ سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے نقطہ نظر میں اختلاف رائے ہے۔ اختلاف کرنا ٹھیک بات ہے تاہم دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہو گا۔
سعودی شہزادی ریما

مزیدخبریں