عمران پاپولر لیڈر ، ہم آئین اور قانون کے مطابق احتجاج کرتے ہیں، بابر اعوان


 اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءو سینئر قانون دان بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے حالات سری لنکا جیسی صورتحال کے قریب ہے،عمران خان پاکستان میں پاپولر لیڈر ہے، ہم آئین اور قانون کے مطابق احتجاج کرتے ہیں،جو لوگ پی ٹی آئی کو دکھا دے کر سری لنکا بنانا چاہتے ہیں عوام ان کے درمیان کھڑی ہے،پوری دنیا سے کریمنلز کو لا کر اقتدار میں بیٹھا دیا گیا ہے،پوری پاکستانی سیاسی جماعتوں پر اتنے مقدمے نہیں جتنے عمران خان پر درج کیے گئے،جعلی نااہلی بھی کسی کام نہیں آئے گی،بنارسی ٹھگ لندن سے آیا مگر ڈالر کم نہ ہوا،آج پاکستان کا سب سے بڑا آزادی مارچ شروع ہونے جا رہا ہے،حکومت کو کہتا ہوں کہ فیض آباد کراس کرکے دیکھائے،شہید صحافی کی قبر کی مٹی بھی نہیں سوکھی تھی لاہور سے 78 سالہ بزرگ صحافی کو گرفتار کر کیا گیا،صرف نئے الیکشن پر ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں۔
بابر اعوان

ای پیپر دی نیشن