چنی گوٹھ (خبر نگار) چنی گوٹھ میں اوچ شریف روڈ پر سڑک بناتے ہوئے تار کول گرم کرنے والی ٹینکی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، قریب سے گزرنے والے تین موٹر سائیکل آگ کی لپیٹ میں آگئے، جس سے موٹر سائیکلوں پر سوار خاتون اور بچے سمیت چھ افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، آگ پر قابو پالیا گیا، جھلسنے والوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو احمد پور شرقیہ ریفر کر دیا گیا۔
شہری جھلس گئے
آتشزدگی