منیلا (این این آئی)فلپائن کے جنوبی صوبے میں بارشوں ،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 31 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔فلپائن کے جنوبی صوبے میں طوفان نلگائی کے زیراثر شدید بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے دو علاقے متاثر ہوئے ۔حکام نے متاثرہ علاقوں میں ہونے والی اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ۔ملک کے شمالی حصے کی جانب بڑھتے طوفان کے پیش نظر 5 ہزار افراد کا انخلا بھی کرایا گیا۔
فلپائن سیلاب