الخدمت فاوَنڈیشن:یتیموں سے  اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی تقریب

Oct 29, 2022


لاہور(نیوز رپورٹر) الخدمت فاو¿نڈیشن شمالی پنجا ب اورایچ ایچ آئی کی کے اشتراک سے باہمت بچوں اوران کی ماو¿ں کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں ترک سفیرکی نمائندگی سرکاری فلاحی تنظیم ٹکاترکی کے کنٹری ہیڈمحسن بالجی نے کی۔ اس موقع پر یتیم بچوں کی 100 باہمت ماو¿ں کوروزگار کیلئے سلائی مشینیں بھی دی گئیں۔ محسن بالجی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ترکی کی دوستی کو75سال مکمل ہوچکے ہم جسدواحدکی مانند ہیں۔ الخدمت ہرگلی محلے میں خدمت کررہی ہے، انسانیت کی خدمت کے اس مشن میں ہمارااشتراک جاری رہے گا۔

ایچ ایچ آئی ترکی کے عہدیداران نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فاو¿نڈیشن کے ساتھ مل کرآرفن بچوں کی آنکھوں میں چمک اور روشنی قائم رکھنے کا مشن جاری رکھیں گے۔ بریگیڈئیر (ر) عبدالجباربٹ کہا پاکستان میں 42لاکھ آرفن بچے اپنے حقوق کیلئے خود آواز بلند نہیں کرسکتے، الخدمت اہل خیرکے تعاون سے 19 ہزار 500 آرفن بچوں کی کفالت کررہی ہے۔ یتیم بچوں کی ماو¿ں سمیت ان کے گھرانے کومعاشی طورپرپاو¿ں پرکھڑا کرنے کیلئے روزگارکیلئے بلاسودقرض بھی دیا جارہا ہے۔

پاک فوج،سیاسی معاملات سیاستدانوں پر چھوڑ دے :امیر العظیم 
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ ماضی میں جو ہوا سو ہوا، فوج سیاسی معاملات سیاستدانوں پر چھوڑ دے۔ ہمیں پاک آرمی سے پیار ہے۔ نہیں چاہتے جرنیلوں کو پریس کانفرنسیں کرنا اور وضاحتیں دینا پڑیں۔ افراد اور ادارے آپس میں دست و گریبان ہیں۔ اصولوں کی علمبرداری کے دعوے کر کے مفادات کی سیاست ہورہی ہے۔ حکمران جماعتیں آدھا سچ بول رہی ہیں۔ پی ٹی آئی موجودہ اور پی ڈی ایم سابقہ رجیم سے متعلق درست بات کررہی ہیں۔


 امیر جماعت اسلامی سراج الحق کل مینار پاکستان تلے قوم کو مکمل سچ بتائیں گے۔ یوتھ لیڈرشپ کنونشن اپنے پیغام، جذبے اور حاضری کے لحاظ سے تاریخ ساز ہوگا۔ وہ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد اور صدر جے یوآئی یوتھ زبیر گوندل کے ہمراہ مینار پاکستان گرا ﺅنڈ میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ امیرالعظیم نے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کی گرفتاری کی مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈر شپ کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔ 

مزیدخبریں