جنوبی ایشائی ممالک کو ترقی ، تعلیمی سفارتکاری کیلئے اقدامات کرنا ہونگے:ڈاکٹر مختار احمد


لاہور ( سپیشل رپورٹر)چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمشن آف پاکستان ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ جنوبی ایشاءکے ممالک کو خطے کی ترقی کیلئے تعلیمی سفارتکاری کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام’جنوبی ایشیاءکی 75سالہ تاریخ، ماضی، حال اور مستقبل‘ پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے الرازی ہال میں آن لائن خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹز پروفیسر ڈاکٹر عامرہ رضا، چیئرمین شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، فیکلٹی ممبران، طلباو¿ طالبات اورمحققین نے شرکت کی ۔ قازکستان کے سفیر یرزان کستافین اور ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے آن لائن خطاب کیا۔ ڈاکٹر مختاراحمد نے کہا کہ معیاری تعلیم، رہائش، خوشگوار طرز زندگی جنوبی ایشیا کے لوگوں کا حق ہے جس کیلئے یونیورسٹیاں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ مسائل کی نشاندہی اور حل پیش کرنے کیلئے یونیورسٹیوں میں کی جانے والی تحقیق سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ جنگوں کی بجائے امن کو فروغ دے کر لوگوں کی خوشحالی کیلئے اقدامات کئے جانے چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن