لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ ‘نیو ایج ٹیم مین فائنل میں پہنچ گئی 


لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہورپولو کلب کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ میں نیوایج پولو ٹیم نے امریکن سسٹم کے تحت پہلے پلاٹینم ہومز اور پھر ریمنگٹن فارما /گارڈ گروپ کی ٹیم کو ہرا کر مین فائنل کیلئے جبکہ پیبل بریکرز کی ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل اور سب سڈری فائنل مقابلے اتوار کی سہ پہر کو لاہور پولو کلب میں کھیلے جائیں گے۔ تاریخی ایبک پولو گراو¿نڈ میں فائنل کھیلنے کا اعزاز نیوایج پولو ٹیم اور حئی سکواڈ کو حاصل ہوا۔ نیوایج پولو کی ٹیم نے پہلے دو چکرز کے میچ میں پلاٹینم ہومز کی ٹیم کو 4-3.5 سے ہرا دیا۔ نیوایج کی ٹیم نے دوسر ے میچ میں ریمنگٹن فارما /گارڈ گروپ کی ٹیم کو 5-3 سے ہرا دیا۔ تیسرے دو چکرکے میچ میں پلاٹینم ہومز نے ریمنگٹن فارما /گارڈ گروپ کو 3.5-3 گول سے ہرا دیا۔ تین ٹیموں کے درمیان سب سڈری فائنل کیلئے دو دو چکرز کے میچز کھیلے گئے جن میں پیبل بریکر، بلیک ہارس پینٹس اور لوٹو کارپٹس کی ٹیمں مدمقابل تھیں۔ پیبل بریکرز کی ٹیم نے یہاں سے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...