ایشین سکواش چیمپئن شپ میں نہ بھیجے جانے پر عاصم خان مایوس 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے سکواش کھلاڑی عاصم خان نے ایشین سکواش چیمپئن شپ میں نہ بھیجے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پہلے مجھے کامن ویلتھ سے نکال دیا اور اب ایشین ٹیم سے، جونیئر کھلاڑی اچھے ہیں لیکن ابھی انہیں وقت لگے گا۔ سخت محنت کررہا ہوں، میں پاکستان کا نمبر ون کھلاڑی ہوں اور دن بدن اپنی عالمی رینکنگ بہتر کر رہا ہوں۔میری عالمی رینکنگ 53 ہے، برائے مہربانی کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ میں کیوں نہیں کھیل رہا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...