اسلام آباد (نامہ نگار )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کا دن کشمیریوں کو انکی حق خودارادیت سے محروم کرنے کا دن ہے جبکہ کشمیری ایک بہادر اور نڈر قوم ہیں جو تنہا بہادری کے ساتھ دس لاکھ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ظلم وجبر کا مقابلہ کررہی ہے۔کشمیریوں کیلئے ہماری جان ہمارا خون حاضر ہے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کا وکیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی مےں نجی کاروباری مرکز کی نئی برانچ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی،اے پی این ایس کے مہتاب خان ، چیئرمین آل پاکستان تاجر اتحاد کاشف چوہدری، چیئرمین جموں کشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
کشمیری قوم تنہا بھارتی فوج کے مظالم کا مقابلہ کر رہی ، پرویز اشرف
Oct 29, 2022