بازاروں میںلکڑی1200 سے1400روپے فی من،کوئلہ100سے300روپے فی کلو فروخت، متعدد شہریوں نے کمپریسر نصب کرلئے


 راولپنڈی ( محبوب صابر سے)سردی شروع ہوتے ہی گیس کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث راولپنڈی شہر و کینٹ کے علاقوں میں لکڑی اور کوئلے کی مانگ میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، مہنگائی میں پسی عوام کی پریشانیاں مزید بڑھ گئیں جوایل پی جی گیس ، لکڑیاں اور کوئلے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں،رپورٹ کے مطابق ابھی سردی کے موسم کی شروعات ہیں سوئی گیس کے پریشر میں کمی اور دن میں سپلائی غیر اعلانیہ طور پر بندہو جاتی ہے جس کہ وجہ سے شہرےوں کو صبح ناشتے ، دن اور رات کو کھانے کے وقت شدےد مشکلات کا سامنا ہے گیس کے بحران کے باعث کمپریسر اور پریشر کھینچنے والی مشینوں و آلات کی مانگ میں اضافے سے قیمتوں میں اضافہ ہو گیا،متعدد شہریوں نے غیر قانونی طور گھروں میں گیس پریشر کیلئے کمپریسر نصب کرلئے، بازاروں میںلکڑی 1200روپے سے 1400روپے فی من اورکوئلہ100روپے سے 300روپے فی کلو فروخت ہو نے لگا ہے، ادھر ایل پی جی گیس بھی 260روپے سے300روپے کلر گرام فروخت کی جا رہی ہے جن کوکوئی پوچھنے والا نہیں ہے، 4کلو گرام والا گیس سلنڈر 1900روپے، 6کلو گرام والا سلنڈر 2100روپے، 8کلو گرام والا سلنڈر 2500روپے، 15کلوگرام والا سلنڈر 5500روپے، 1200روپے کلو گرام والا سلنڈر 4300روپے میں فروخت ہو رہا ہے،شہریوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرف بھی توجہ دیں۔

ای پیپر دی نیشن