اسلام آباد (نامہ نگار ) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کی ہائر ایجوکیشن سسٹم سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی (HESSA) نے "ڈینز کی قائدانہ صلاحیتوں کا فروغ" کے زیرِ عنوان پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے لیے دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا۔ (HESSA) کو 16 پاکستانی یونیورسٹیوں کی معاونت سے لاگو کیا جا رہا ہے جس کا مقصد یونیورسٹیوں کی صلاحیت کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہے تاکہ ملازمتوں کو بڑھانے کے لیے مارکیٹ پر مبنی تعلیم اور تحقیق فراہم کی جا سکے۔افتتاحی سیشن میں USAID کی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن آفس، محترمہ این فلیکر (Anne Flaker)، یو ایس ایڈ کی سینئر ایجوکیشن ایڈوائزر محترمہ عاصمہ رحمان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے شرکت کی۔