اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسٹینڈرڈ چارٹرڈبینک پاکستان نے سنہ2022ءکی تیسری سہ ماہی کے لیے36.4ارب روپے کے ریکارڈ آپریٹنگ منافع کا اعلان کیا ہے جو سال با سال کی بنیاد پر 98 فیصد زیادہ ہے۔یہ کارکردگی آمدنی میں عمدہ اضافے کے علاوہ اخراجات اور خطرات کے بہترین بندوبست میں تسلسل کے باعث ممکن ہوئی۔محاصل میں مجموعی طور پر ٹاپ لائن 70فیصد اضافہ ہوا جو 45.1 ارب روپے ہے جس سے تمام شعبوں میں مثبت کارکردگی ظاہر ہوتی ہے۔ افراط زر کی انتہائی بلند شرح کے باوجود اپنے انفرااسٹرکچر میں مسلسل سرمایہ کاری اور نظم و ضبط کے باعث آپریٹنگ اخراجات میں ، گزشتہ سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں، محض 12فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈبینک کی تیسری سہ ماہی کےلئے 36.4ارب کے ریکارڈ آپریٹنگ منافع کا اعلان
Oct 29, 2022