اردو یونیورسٹی میں ” جاننے کا حق‘ پر سیمینار

Oct 29, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) شعبہ ابلاغ عامہ،عبدالحق کیمپس، وفاقی اردو یونیورسٹی میں جاننے کے حق کے موضوع پر منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر، سندھ انفارمیشن کمیشن نصرت حسین نے کہا کہ حکومتی اداروں اور افسران کو عوام کے سوالات سے گھبرانے کے بجائے آئین کے مطابق ان کا جواب دینے کی روش اختیار کرنا ہوگی۔انہوں نے اپنا خطاب میں کہا کہ عوام کی جانب سے سوالات اٹھایا جانا ایک جمہوری عمل ہے اس سے معاشرے میں موجود جمہوریت مستحکم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کرپشن کو ختم کرنے کا طریقہ جاننے کے حق سے جڑا ہوا ہے۔ اس موقع پر ماہرقانوی امور ڈاکٹر مرتضی کھوڑو، الیکشن کمشنر شاہد جتوئی، سابق صدر شعبہ ابلاغ عامہ ڈاکٹر توصیف احمد خان، انچارج شعبہ ابلاغ عامہ ڈاکٹر مسرور خانم اور ڈاکٹر عرفان عزیز نے بھی خطاب کیا۔
اردو یونیورسٹی سیمینار

مزیدخبریں