کلفٹن اجتماعی زیادتی کی شکار سیلاب متاثرہ بچی کا بیان ریکارڈ


کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی کے علاقے کلفٹن میں اجتماعی زیادتی کا شکارہونے والی سیلاب متاثر بچی نے بیان ریکارڈ کرا دیا۔سیلاب متاثرہ بچی نے کراچی کی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔شکار پور سے تعلق رکھنے والی بچی نے پورا واقعہ عدالت کو بتایا۔ عدالتی ذرائع نے بتایا کہ بچی نے کہا کہ ملزمان راشن دینے کے بہانے گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ نامعلوم جگہ پر دونوں ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اورایک شاپنگ مال کے قریب چھوڑکر چلے گئے۔مقدمے میں ملزمان کی شناخت پریڈ بھی ہو چکی ہے جس میں متاثرہ بچی نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا تھا۔ ملزم غلام رسول اور ملزم خالد حسین جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن