ملتان میں بچوں کو کرونا ویکسی نیشن خصوصی مہم پیر سے شروع


ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان ضلع میں بچوں کو کورونا سے بچا¶ کی حفاظتی ویکسین لگانے کی خصوصی مہم آغاز 31 اکتوبرسے ہو گا اور یہ مہم ملتان ضلع میں پانچ نومبر تک جاری رہے گی اس سلسلہ میں گزشتہ روز گورنمنٹ کمپری ہینسیو بوائز سکول میں آگہی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھآفیسر ملتان ڈاکٹر غلام مرتضی ناظق نے کہا کہ بچوں کو کورونا سے بچا¶ کی ویکسین لگانے کے دوسرے مرحلے فیز ون راونڈ ٹو کی مہم 31 اکتوبر سے شروع ہو گی والدین اور سکولوں کے سربراہان سے اپیل ہے کہ جن بچوں کو کورونا کی ویکسین کی دسری ڈوز لگنا ہے وہ ہر صورت بچوں کو ویکسین لگوائیں اور جن بچوں نے ابھی تک پہلی ڈوز بھی نہےں لگوائی انہےں فوری طور پر ویکسین لگائی جائے ۔اس موقع پر ڈاکٹر ریاض،وائس پرنسپل محمد اشفاق احمد گجر،جمیل احمد،زاہد عباس،سمیت اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن