قصبہ بصیرہ( خبر نگار) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ صبح ساڑھے آٹھ بجے دیہی مرکز صحت بصیرہ کا دورہ کیا جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر سمیت دس ملازمین اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے جبکہ واش روم ودیگر جگہوں کی صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ کو غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بصیرہ کا بھی سرپرائز وزٹ کیا جہاں سکول کی تعلیمی کارکردگی ، سٹاف و طلباءکی حاضری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انچارج ہیڈ ماسٹر شوکت قریشی کی خدمات کو سراہا۔