خانیوال (نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے تمام ضلعی تحصیلوں کی سطح پر سموگ سے بچاو¿ کیلئے پانی کے چھڑکاو¿ کو لازمی قرار دیتے ہوئے صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سموگ سے بچاو¿ کیلئے صبح وشام کے اوقات میں پانی کا چھڑکاو¿ یقینی بنائیں اور ساتھ ہی تمام بڑی شاہراو¿ں پر صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے علاوہ کوڑا کرکٹ اور فصلوں کو باقیات کو جلانے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔